Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ کردیا

لاہور:پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے...
شائع 01 نومبر 2021 01:07pm

لاہور:پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر آج سے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ کردیا جبکہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ 5نومبر سے ہوگا۔

ریلوے حکام نے آج سے کرایوں میں اضافہ کردیا،مسافر ٹرینوں اور پارسل ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافہ آج سے نافذ العمل ہوگا جبکہ مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ 5 نومبر سے ہوگا۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق کرایوں میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر کیا گیا،مسافر آج سے نئے کرایوں کے ریٹ کے مطابق ٹکٹیں خریدیں گے۔

پرائیویٹ ٹرینوں کی انتظامیہ کو بھی ان ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد تک اضافہ کرنے کی اجازت دےدی گئی ہے۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق تمام ٹرینوں کی تمام کلاسوں پر ہوگا جن میں اے سی پارلر کلاس، اے سی سلیپر کلاس، اے سی سٹینڈرڈ، اے سی بزنس کلاس اور اکانومی کلاس شامل ہیں۔

lahore

Pakistan Railway

Train

Petroleum

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div