Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 11 اموات، 733نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
شائع 31 اکتوبر 2021 09:36am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 11افراد جان سے گئے جبکہ 733 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 28,452 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,273,078 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 733 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 73 ہزار 078 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 69 ہزار 960 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار 139 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 77ہزار968،اسلام آباد میں ایک لاکھ 06 ہزار896، بلوچستان میں 33 ہزار 248، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 390 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 477 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹرں کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 11افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 452تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبر پختو نخوامیں05اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ 04 اور اسلام آباد میں ایک مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,915 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7567، خیبرپختونخوا میں 5745، اسلام آباد میں940، بلوچستان میں 356 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 740ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 23 ہزار 094 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,402 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.52 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے594افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک12 لاکھ 21 ہزار 535 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48 ہزار 192کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 733 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاکھ 799 ہزار170افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div