Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سعودی عرب کا لبنانی سفیر کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم

سعودی حکومت نے ریاض میں متعین لبنانی سفیر کو آئندہ 48 گھنٹوں کے...
شائع 30 اکتوبر 2021 07:28pm

سعودی حکومت نے ریاض میں متعین لبنانی سفیر کو آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق لبنان میں متعین سعودی سفیر کو مشاورت کےلئے واپس بلا لیا ہے اور سعودی عرب نے لبنان سے آنے والی تمام درآمدات بھی روک دی ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے آنے والے بیان میں کہا گیا کہ مملکت اور اپنے عوام کی حفاظت کےلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانےکی اہمیت کے پیش نظر مملکت میں لبنان کی تمام درآمدات کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ فیصلے لبنانی وزیر اطلاعات کی طرف سے سعودی عرب کے خلاف جارحانہ بیانات کے بعد کیے گئے ہیں۔

سعودی عرب نے لبنانی وزیر خارجہ کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے تمام دعوے بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ لبنانی حکومتی عہدیداروں کی طرف سے مملکت پر عائد کردہ تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

لبنان اور سعودی عرب کے درمیان تازہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب سعودی عرب نے متعدد بار لبنانی حکومت سے سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کےلئے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Saudi Arabia

lebanon

Tension

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div