Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

اسلامی نظریاتی کونسل نے آختہ کاری کے قانون کو غیراسلامی قرار دے دیا

اسلامی نظریاتی کونسل نےجنسی زیادتی کے مجرم کی آختہ کاری یعنی...
شائع 27 اکتوبر 2021 09:21pm

اسلامی نظریاتی کونسل نےجنسی زیادتی کے مجرم کی آختہ کاری یعنی نامرد بنانےکےقانون کوغیراسلامی قرار دیتےہوئےاس کی جگہ متبادل مؤثر سزاؤں کی تجویز کردی۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا دوروزہ اجلاس چرمںمین ڈاکٹرقبلہ ایازکی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس کےجاری اعلامیہ میں بتایاگیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے دینی مدارس اور عصری تعلیمی ادارے میں اخلاقی حوالے سے واقعات پر اظہار تشویش کیا۔کونسل نے دینی و عصری تعلیمی اداروں میں اخلاقی اقدار کی بحالی کے لے خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا۔

کونسل نے تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کے انسداد سے متعلق قومی تعلیمی کانفرنس بلانے کی تجویز بھی دےدی۔

کونسل نے جنسی زیادتی کے مجرم کی آختہ کاری یعنی نامرد بنانے کے قانون کو غیر اسلامی قراردیتے ہوئے کہا اس کی جگہ متبادل مؤثر سزائیں تجویز کی جائیں۔

کونسل کی رؤیت ہلال پر قانون سازی کے بل اور تعلیمی اداروں میں عربی لازم کرنے کے بل 2020ء کی تائید کی۔

کونسل کی ثانوی تعلیمی اداروں میں اختیاری مضمون فارسی ، ترکی اورچینی زبان کو شامل کرنے کی تجویز دی جبکہ کونسل نے رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام کو ایک مستحسن قدم قراردیدیا اوروزیراعظم پاکستان کے اس اقدام کو دور رس مثبت نتائج کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔

مارگلہ کی پہاڑیوں پر جنگل میں آگ لگنے کے واقعات پر کونسل نے اظہار تشویش کرتے ہوئے حکومت اور سی ڈی اے ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانےکی ہدایت کی اور مارگلہ پہاڑیوں پر آگ لگنے کے واقعات کی تحقیقات کی جانے اور ذمہ داران کو سخت سزائیں دیے جانے کی ہدایت کی۔

کونسل نے ملتان میں عید میلاد النبیﷺ کے دوران جلوس میں حورِ جنت کے نام پر کئے جانے والے عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دینے اور ایسی حرکتوں کے انسداد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div