Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

نسلہ ٹاور سے بجلی و گیس کے کنکشنز منقطع

نسلہ ٹاور سے بجلی گیس پانی کے کنکشنز منقطع کر دئے گئے۔ سیاسی...
شائع 27 اکتوبر 2021 12:50am

نسلہ ٹاور سے بجلی گیس پانی کے کنکشنز منقطع کر دئے گئے۔

سیاسی جماعتوں کے نمائندے نسلہ ٹاور کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے نسلہ ٹاور پہنچے۔

اس حوالے سے ایم کیو ایم کے سینئیر ڈپٹی کنوینئیر عامر خان عدالتی فیصلے پر مایوس ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ بنی گالہ ریگولرآئیز ہوجاتا ہے لیکن نسلہ ٹاور نہیں ایک ملک میں دو قانون بنے ہوئیں چیف جسٹس فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

اس موقعے پر ایم کیو ایم کے سینئیر ڈپٹی کنوینئیر عامر خان نے کہا عدالت فیصلے پر نظر ثانی کرے جو زمے دار ہیں انھیں سزا دے لوگوں کی جمع پونجھی لگی ہوئی ہے۔

اس موقعے پر خواجہ اظہار الحسن نے بھی چیف جسٹس آف پاکستان سے انسانی ہمدردی کے تحت معاملے کو دیکھنے کی درخواست کی اور کہا کٹی پہاڑی سہراب گوٹھ پر لوگ قبضہ کر کے بیٹھے ہیں، انھیں کوئی نہیں ہٹا رہا جو ٹیکس دے رہا ہے اسے بے گھر کیا جا رہا ہے۔

ایم کیو ایم او آر سی کے ڈاکٹر فاروق ستار بھی عدالتی فیصلے پر مایوس نظر آئےاور کہا ان لوگوں کو ایکسٹرا لینڈ سندھی مسلم سوسائٹی نے دی۔ ایس بی سے اے نے نقشہ پاس کیااور واٹر بورڈ نے کنیکشن دئے جب عمارت بن رہی تھی تب کیوں نہیں روکا گیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

سیاسی رہنماوں نے نسلہ ٹاور متاثرین کو پہلے رقم کی فراہمی اور بعد میں عمارت خالی کروانے کا مطالبہ کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div