Aaj TV News

BR100 4,519 Increased By ▲ 22 (0.49%)
BR30 18,277 Decreased By ▼ -62 (-0.34%)
KSE100 44,114 Increased By ▲ 178 (0.41%)
KSE30 17,034 Increased By ▲ 95 (0.56%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,284,189 303
DEATHS 28,709 5
Sindh 475,248 Cases
Punjab 442,950 Cases
Balochistan 33,479 Cases
Islamabad 107,626 Cases
KP 179,928 Cases

کنگ خان کے بیٹے آریان کی درخواست ضمانت کی سماعت ممبئی میں ہونے والی ہے لیکن اس سے پہلے ہی ایک اور پھر مشکل کھڑی ہوگئی ہے اور اب اننیا پانڈے کی آریان کیساتھ واٹس ایپ چیٹ بھی لیک ہوگئی ہے ۔

دوہزار انیس میں ہونیوالی چیٹ میں دونوں نشے سے متعلق بات کررے ہیں ۔ اور حالیہ واٹس ایپ کے لیک ہونے کے بعد الزام عائد کیا جارہا ہے کہ واٹس ایپ چیٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آریان منشیات سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں میں روزانہ کی بنیاد پر ملوث رہا ہے۔

چیٹ میں اننیا نے ویڈ کا لفظ بھی استعمال کیا ہے ۔ اسہی طرح ایک اور چیٹ میں آریان اپنے کسی دوسرے دوست کو این سی بی کا نام لے کر ڈارتے ہیں ۔

دونوں اسٹارز چائلڈز کی واٹس ایپ چیٹ

اننیا : اب میں اس کاروبار کا حصہ ہوں ؟ آریان: کیا تم نے ویڈ خرید لی؟

اننیا: میں لے رہی ہوں؟ آریان : ویڈ

اننیا: اسکی کافی ڈیمانڈ ہے آریان : میں تم سے یہ چھپ کر لوں گا

اننیا : صحیح ہے

ان چیٹس کی بنیاد پر بھارتی تحقیقاتی ادارے این سی بی نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ جبکہ آریان خان ، ارباز مرچنٹ اور منمن دھامیچا کی درخواست ضمانت پر سماعت بھی ہونے والی ہے۔

Source: abplive.com