Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

کالعدم تنظیم کے معاملے پر اہم اجلاس، سیکیورٹی پر بریفنگ

کالعدم تنظیم کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم...
شائع 26 اکتوبر 2021 09:18pm

کالعدم تنظیم کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس بنی گالہ میں ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اورسیکیورٹی اداروں کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں کالعدم تنظیم کے معاملے پر گفتگو ہوئی، اس اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالعدم تنظیم سے مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔

ادھر وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہم کسی ایمبیسی کو بند کرنے یا سفیر کو نکالنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو ۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک ڈی جی آئی ایس آئی ہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا آج بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا ۔وزیراعظم اورپاک فوج ایک پیج پر ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک ڈی جی آئی ایس آئی ہیں ۔ بیس نومبر کو لیفٹینٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھالیں گے ۔

وزیر داخلہ نے کہا کالعدم ٹی ایل پی کی تمام باتیں مان لیں ۔ صرف فرانس ایمبیسی والی بات رہ گئی ۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کا مطالبہ فرانس کے سفیرکوملک سے نکالنا اورسفارتخانہ ختم کرنا ہے، فرانس یورپ کو لیڈ کررہا ہے اور تمام ممالک فرانس کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا رات دوبارہ کالعدم تنظیم سے مذاکرات کروں گا، امید ہے وہ لوگ وعدے کے مطابق سڑک خالی کر دیں گے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی ابتک 6 دھرنے دے چکی ہے ۔ عمران خان کی پوری کوشش ہے مہنگائی پر قابو پایا جائے۔ پوری دنیا مہنگائی کی زد میں ہیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div