Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی میں بجلی کی قیمت میں69 پیسے فی یونٹ اضافہ

کراچی میں بجلی استعمال کرنے والوں کےخلاف بری خبر،ماہانہ فیول...
شائع 26 اکتوبر 2021 06:23pm
کاروبار

کراچی میں بجلی استعمال کرنے والوں کےخلاف بری خبر،ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 69 پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے.قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کردی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز کی مد میں 69 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرااتھارٹی نے2ستمبر 2021 کو عوامی سماعت کے دوران بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی۔نوٹکیشنے کے مطابق اضافے کا اطلاق صرف نومبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

لائف لائن صارفین کے علاوہ کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر اضافے کا اطلاق ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div