Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

دونوں ممالک کےعوام میں بھائی چارےکامضبوط رشتہ ہے، سعودی بزنس فورم سے خطاب

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کیلئےوژن 2030 کے...
شائع 26 اکتوبر 2021 01:02am

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کیلئےوژن 2030 کے بنیادی سماجی ومعاشی مقاصد میں مماثلت ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے سعودی عرب سرمایہ کاری فورم سے خطاب کیا ہے ۔

خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کاروباری شخصیات کےاجتماع سےخطاب کرناباعث عزت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کےعوام میں بھائی چارےکامضبوط رشتہ ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کیلئےوژن 2030 کے بنیادی سماجی ومعاشی مقاصد میں مماثلت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہداف کے حصول کے لئے کوشاں ہیں، خصوصی اقتصادی زونز کے لئے حکومت خصوصی مراعات دے رہی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے سعودی عرب کے انفراسٹرکچر کی ترقی میں مثبت کردار ادا کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا پاکستان سعودیہ بزنس فورم سے خطاب

پہلے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سعودیہ بزنس فورم سے خطاب کیا۔

خطاب میں ان کاکہناتھاسعودی عرب نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی۔دونوں ممالک کےعوام کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔دوستوں کو اچھے وقت میں نہیں بلکہ برے وقت میں یاد رکھا جاتا ہے۔سعودی عرب کو جب بھی کوئی خطرہ ہوا، پاکستان اسکے ساتھ کھڑا ہوگا۔مجھے دیگر دنیا کا نہیں معلوم، لیکن پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہوگا۔

انہوں نے کہابھارت کے ساتھ صرف ایک کشمیر کا مسئلہ ہے۔پاکستان کی اسٹریٹیجک اہمیت ہے جس کا فائدہ سب اٹھا سکتے ہیں۔حالات کبھی ایک جیسے نہیں رہتے۔

انہوں نے کہاانڈس کے کنارے 3 لاکھ ایکٹرزرخیز زمین ہے۔سعودی عرب یہ زمین استعمال کرسکتا ہے۔سعودی عرب کی سرمایہ کاری کےلئے پاکستان ایک پرکشش ملک ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div