Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ای سی پی :خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات، پہلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے...
شائع 26 اکتوبر 2021 12:22am

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 4 سے 8نومبر کو جمع کرائے جاسکیں گے ، پولنگ 19دسمبر کو ہو گی ۔

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع مالاکنڈ، باجوڑ ، مردان ،صوابی،پشاور، نوشہرہ ،کوہاٹ ، کرک ، ڈی آئی خان ، بنوں ، ٹانک ، ہری پور ، خیبر مہمند ، چارسدہ ، ہنگو اور لکی مروت میں ویلج کونسلز ، نیبرہوڈ کونسلز کے اراکین اور میئر یا چیئرمین کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 4 سے 8نومبر کو جمع کرائے جاسکیں گے۔

امیدواروں کی ابتدائی فہرست 9نومبر جبکہ ان کی جانچ پڑتال 12نومبر تک ہو سکے گی۔

کاغذات نامزدگی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 13سے 16نومبر تک کی جاسکیں گی جبکہ اپلیٹ ٹربیونل کی جانب سے ان پر فیصلے 19نومبر تک کئے جائیں گے۔

امیدواروں کی نظر ثانی فہرست 20نومبر کو جاری کی جاسکے گی جبکہ کاغذات نامزدگی 22نومبر کو واپس لئے جاسکیں گے۔

انتخابی نشانات کی الاٹ منٹ 23نومبر کو ہو گی ، پولنگ 19دسمبر جبکہ نتائج کا اعلان 24دسمبر کو کیا جائے گا ۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ہے جس کے بعد کوئی حکومتی عہدیدار اپنے عہدے کا غلط استعمال نہیں کر سکے گا ۔

اس دوران صوبے میں الیکشن کمیشن کے منظوری کے بغیر کوئی تقرری یا تبادلہ نہیں ہو سکے گا ۔

صدر ، وزیراعظم ، وزرائے اعلی ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر ، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ ، وفاقی وصوبائی وزرا ، مشیر انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div