Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

تاجر برادری بھی فیض آباد میں دھرنے کیلئے تیار

تاجر برادری کل فیض آباد میں دھرنا دے گی ۔ صدرآل پاکستان انجمن...
شائع 25 اکتوبر 2021 11:32pm
کاروبار

تاجر برادری کل فیض آباد میں دھرنا دے گی ۔ صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ دھرنا ایف بی آر کے پیچیدہ نظام کے خلاف ہے۔ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے۔

صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری کل شام چاربجے فیض آباد میں ہر حال میں دھرنا دے گی ۔پورے ملک سے تاجر براستہ زیرو پوائنٹ فیض آباد پہنچیں گے ۔ راولپنڈی کے تاجر مری روڈ کے راستے فیض آباد پہنچیں گے۔ جی ٹی روڈ سے آنے والے تاجر براہ راست فیض آباد پہنچیں گے۔

تاجر رہنما اجمل بلوچ نے کہاکہ ہمارا دھرنا ایف بی آر کے پیچیدہ نظام کے خلاف ہے۔ پوائنٹ آف سیل پر ڈیوائس کسی صورت نہیں لگانے دیں گے۔ جبری سیل ٹیکس رجسٹریشن کی منطق سمجھ نہیں آرہی ۔

تاجر رہنما نے مزید کہا کہ دنیا میں کہیں بھی جبری ٹیکس قانون لاگو نہیں ہوتا۔ صدارتی آرڈیننس میں ایف بی آر کو پولیس کے اختیارات فوری طور پر واپس لئے جائیں ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div