Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

شاہ رخ خان کو بھارت سے پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ

کنگ خان آجکل بھارت میں اپنے بیٹے آریان کی وجہ سے قانونی مسئلے سے...
شائع 25 اکتوبر 2021 11:06pm

کنگ خان آجکل بھارت میں اپنے بیٹے آریان کی وجہ سے قانونی مسئلے سے دوچار ہیں ۔اور حال ہی میں انکے بیٹے آریان کی ضمانت بھی عدالت سے مسترد کردی گئی ہے جس کی وجہ سے باپ اور بیٹا دونوں مایوسی کا شکار ہیں ۔

تاہم اب معروف پاکستانی میزبان وکار ذکا نے کنگ خان کو بھارت سے پاکستان مستقل ہونے کا مشورہ دے دیا ہے ۔

وکار ذکاء نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر آریان کے کیس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سر بھارت سے اپنی فیملی سمیت آپ پاکستان منتقل ہوجائیں'

انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق منفی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار آپ کیساتھ جو کررہی ہے ، اسکے خلاف وہ شاہ رخ خان کیساتھ کھڑے ہیں۔

دوسری جانب بولی وڈ میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ جیل میں شاہ رخ خان ملاقات کے دوران اپنے بیٹے آریان خان کو دیکھ کر روپڑے ۔ آریان کو بیس اکتوبر تک آرتھر روڈ جیل میں ہی رکھا گیا تھا اور انکی ضمانت کی درخواست عدالت نے مسترد کردی تھی اور اس کیس کو بمبئی کورٹ منتقل کرنے کے احکامات دیئے تھے۔

اب آریان کی چھبیس اکتوبر درخواست ضمانت کی سماعت ممبئی کورٹ میں ہوگی۔

تاہم آرتھر جیل میں کنگ خان نے اپنے بیٹے آریان سے ملاقات کی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور روپڑے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div