Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے'

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بحرین کے ساتھ پاکستان کے تاریخی...
شائع 25 اکتوبر 2021 10:35pm

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بحرین کے ساتھ پاکستان کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے ۔ افغان عوام کی مدد کے لئے منجمد اثاثے بھی فوری طور پر بحال کئے جائیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات مڈل ایسٹ گرین اینی شیٹو کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ہوئی ۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں فریقین نے دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہارکیا ۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بحرین کے ساتھ پاکستان کے تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

ملاقات میں وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پرامن و استحکام افغانستان پاکستان سمیت پورے خطے کے لئے اہم ہے ۔ افغان عوام کی مدد کے لئے منجمد اثاثے بھی فوری طور پر بحال کئے جائیں ۔

ملاقات میں شہزاہ سلمان بن حمد نے کہا کہ بحرین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ملاقات میں دونوں وزرائے اعظم نےمختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے شاہی شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div