Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'موقع، موقع، لیکن ٹی وی مت توڑنا' بھارتیوں کو مشورہ

جنت مرزا کا شمار پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے اور انکے...
شائع 25 اکتوبر 2021 10:09pm

جنت مرزا کا شمار پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے اور انکے فالوورز کی تعداد ملینز میں ہے۔ اور اب وہ لالی وڈ میں بھی قدم رکھ چکی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا ٹاکرا ہوا تھا اور اس پر جنت مرزا نے بھارتیوں کو مشورہ دیا ہے۔

جنت مرزا نے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہرے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور اپنے موبائل پر پاک بھارت ٹاکرا دیکھ رہی ہیں ۔

معروف ٹک ٹاکر نے اپنے پوسٹ کیساتھ موقعہ موقعہ بھی تحریر کیا اور بھارتیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب ٹی وی مت توڑیں ۔

انہوں نے اپنے کیپشن میں پاکستان کی بھارت کیخلاف فتح پر شکر بھی ادا کیا۔

گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح حاصل کی ہے اور اسکو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں چت کردیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کو پہلی بار ورلڈکپ میں ہرا کر تاریخ رقم کردی۔ پاکستان نے ٹی ٹوئٹیش ورلڈکپ میں فتح سے کھاتہ کھول لیا۔

پہلے ہی میچ میں روایتی حریف کو 10 وکٹوں سے پچھاڑدیا۔152رنز کے جواب میں پاکستانی اوپنرز نے بھارتی بولرز کو بے بس کردیا۔

محمد رضوان 79 رنز جبکہ کپتان بابر اعظم 68رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔اس سے قبل بھارت نے پاکستان کو جیتنے کےلئے 152رنز کا ہدف دیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div