Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ، نیپرا پر اظہار برہمی

بجلی کی قیمتوں میں بڑھتا ہوا اضافہ عوام کیلئے پریشان کن ہے بجلی...
شائع 25 اکتوبر 2021 08:55pm

بجلی کی قیمتوں میں بڑھتا ہوا اضافہ عوام کیلئے پریشان کن ہے بجلی چوری سمیت تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کا ازالہ عام آدمی کیوں ادا کرے ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے وزارت توانائی اورنیپرا پراظہار برہمی کیا ہے اور آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ طلب کر لیں ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس قائم مقام چئیرمین صابرحسین قائم خوانی کی صدارت میں ہوا۔ اراکین کمیٹی کی جانب سے شہرقائد کو بجلی فراہم کرنے والی واحد تقسیم کارکمپنی کی کارکردگی پرشدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔

رکن کمیٹی سیف الرحمن نے کراچی میں بجلی کے نظام کی تباہ حال صورتحال کا ذمہ دارکے الیکٹرک کو قرار دے دیا۔

قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں تفصیلات طلب کر لیں ۔ توانائی کمیٹی اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر بھی تفصیلی بحث ہوئی نیپرا حکام کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ممبر نیپرا کا کہنا تھا کہ کیپسٹی پیمنٹس اورفیول پرائس بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بڑا سبب ہیں۔ حکومت کی جانب سے ساڈھے تین روپے اضافے کی تجویز بھیجی گئی ایک روپے پچانوے پیسہ کا اضافہ ہوا جبکہ بقیہ حکومتی سبسڈی میں شامل کر لیا گیا ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی اجلاس میں ڈسکوز کی کارکردگی انفراسٹرکچر سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی بحث ہوئی توانائی کمیٹی نے نیپرا اپیونیلٹ ٹربینل ترمیم کیلئے اراکین سے رائے طلب کرتے ہوئے آئندہ اجلاس تک ایجنڈا مؤخر کر دیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div