Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

بلوچستان میں نئے قائد ایوان کیلئے کوششیں تیز

وزیر اعلی جام کمال کے مستعفی ہونے کے بعد بلوچستان میں نئے قائد...
شائع 25 اکتوبر 2021 08:52pm

وزیر اعلی جام کمال کے مستعفی ہونے کے بعد بلوچستان میں نئے قائد ایوان اور حکومت سازی کی کوشش تیز کردیں گئی اسپیکر قدوس بزنجو عہدے سے استعفیٰ دیکر نئے وزیر اعلی کے امیدوار کیلئے میدان میں آگئے ۔

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج کا دن رائے شماری کیلئے رکھا گیا تھا لیکن سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے گزشتہ شپ ہی استعفی دے دیا تھا جس کے بعد آج ایوان کے اجلاس میں انکے خلاف آنے والی تحریک کو واپس لیکر نمٹا دیا گیا۔

ارکان اسمبلی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جام کمال خان سے انکی اپنی جماعت کےلوگ نالاں تھے۔

انہوں نے اہنے رویے کی بدولت مخالفین کی تعداد میں اضافہ کیا اور نوبت یہاں تک پہنچی، تاہم اب نئی حکومت سب کو ساتھ لیکر چلے۔

اجلاس کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمٰن کھتران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قدوس بزنجو نے اسپیکر شپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ اب نئے قائد ایوان ہونگے۔

آئندہ دو دنوں میں قانونی تقاضے پورے کرکے ان کو منتخب کرلیا جائے گا، اپوزیشن سیمت تمام جماعتوں سے رابطوں کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div