Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان...
شائع 24 اکتوبر 2021 09:24am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی کے میدان میں ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2021 میں دونوں ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ بابراعظم پاکستان کے کپتان، کوہلی بھارت کی کمان سنبھالیں گے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدرعلی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

حتمی پلینگ الیون کا اعلان کل میچ سے قبل کیا جائے گا۔ کپتان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر سرفراز کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

babar azam

virat kohli

T20 World Cup

PakvInd

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div