Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لیں

پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لی ہیں۔ ترجمان وزارت...
شائع 23 اکتوبر 2021 09:58pm
کاروبار

پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط مان لی ہیں۔

ترجمان وزارت خزانہ نے مذاکرات ناکامی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں ، مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔

ایک ارب ڈالرقرض کے حوالے سے قسط ملنے کے امکانات بڑھ گئے اور پاکستان نے تمام شرائط مان لیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کیلئے جو شرائط رکھی گئی تھی وہ سب مانی لی گئی ہیں ، آئی ایم بورڈ قسط جاری ہونے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

دوسری جانب گزشتہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک میں ڈالر 54 پیسے اضافے کے ساتھ 174روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 54 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 174 روپے کا فروخت ہو رہا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح ہے۔ ادھر گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

ڈالر اور روپے کی قدر سے متعلق رضا باقر نے کہا کہ روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا ہے، اس فائدے کو بھی مد نظر رکھا جائے کہ کتنے لوگ مستفید ہوئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div