Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

'گورنر اسٹیٹ بینک نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا، اب پاکستان کی باری ہے'

مسلم لیگ (ن) کے رہنہا خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رضا باقر نے پہلے ...
شائع 23 اکتوبر 2021 09:32am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کے رہنہا خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رضا باقر نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اور اب پاکستان کی باری ہے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر پر ن لیگی رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے کڑی تنقید کی اور کہا کہ موجودہ حکومت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر الزام لگاتی تھی کہ انہوں نے ڈالر کو مصنوعی کنٹرول کررکھا تھا، اب حکومت کو چیلنج ہے کہ وہ عارضی طورپر ہی ڈالر کو ایک سو روپے تک لے کر آجائے۔

اس پر عمر ایوب خان نے کہا ن لیگ نے 23.6 ارب ڈالر کا قرض صرف روپے کو مستحکم رکھنے کے لیے لیا جس پر 9 ارب ڈالر سود ادا کیا جارہا ہے۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے پر گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی انوکھی منطق پر لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ڈالر بڑھنے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فائدہ ہوتا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک بتائیں کہ 22 کروڑ عوام کا کیا بنے گا، انہوں نے پہلے مصر کا بیڑا غرق کیا اور اب پاکستان کی باری ہے، وہ آئی ایم ایف کے نمائندے ہیں کام دکھا کر واپس باہر چلے جائیں گے۔

World Bank

IMF

Raza Baqir

governor state bank

Khwaja Asif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div