Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

بل گیٹس پاکستانی پولیو ورکر شمائلہ رحمان سے متاثر

دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں موجود مائیکروسوفٹ کے بانی...
شائع 22 اکتوبر 2021 11:18pm

دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں موجود مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس بھی پاکستانی پولیو ورکر کی بیماری کیخلاف جدوجہد سے متاثر ہوگئے ہیں اور انہوں نے پاکستانی پولیو ورکر شمائلہ رحمانی کی خدمات کے اعتراف میں ان کی ویڈیو بھی اپنی انسٹا آئی ڈی پر شیئر کی ہے۔

بل گیٹس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ شمائلہ رحمانی پاکستان میں پولیو ورکر ہیں اور وہ اپنی کمیونٹی کے ہر بچے کو پولیو سے بچاو یقینی بنانے کیلئے جدوجہد میں مصروف ہیں ۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شمائلہ رحمانی بچوں کو پولیو پلانے کیلئے بیگ اٹھائے ہوئے مختلف علاقوں کا دورہ کررہی ہیں اور وہاں پر ایسے بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہی ہیں جن کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی ہے ۔

ویڈیو میں شمائلہ رحمانی کو ماووں کی رہنمائی کرتے ہوئے دکھا گیا ہے کس طرح پولیو ویکسین کے ذریعے وہ اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچاسکتی ہیں ۔

بل گیٹس کی جانب سے شیئر کی جانیوالی ویڈیو میں شمائلہ نے پولیو ویکسی نیشن مہم کے دوران درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div