Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

'افغان قیادت اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں ہونے دے گی'

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان نےمشکل وقت میں...
شائع 21 اکتوبر 2021 10:16pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان نےمشکل وقت میں افغانستان سےتعاون کیا۔پاکستانی قوم مشکل وقت میں افغان بھائیوں کےساتھ ہے۔

ایک روزہ دورے سے واپسی پر شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا افغان وزیراعظم سمیت اہم رہنماؤں سےملاقاتیں ہوئی۔افغانستان میں کچھ طےشدہ ملاقاتیں نہیں ہوسکیں۔

انہوں نے کہاحامدکرزئی،عبداللہ عبداللہ اورگلبدین حکمت یارسےفون پربات ہوئی۔افغان حکام سےطویل اور مفیدملاقاتیں ہوئیں۔

انہوں نے کہاافغان امن،تجارت اوردیگرمعاملات پربات ہوئی۔مشکل وقت میں ساتھ دینےوالاہمیشہ یادرہتا ہے۔آئندہ چندروزمیں افغان وفداسلام آبادآئےگا۔ معمولی ایشوزکوفی الفور حل کرناچاہتےہیں۔

افغان قیادت نےکاسا1000،گیس لائن اورریلوےمنصوبےپرحمایت کایقین دلایا۔

وزیرخارجہ نےکہا ویزا اور تجارت سےمتعلق اچھی نشست رہی۔میڈیکل یا ایمرجنسی میں ویزاآن آرائیول دیاجائےگا۔افغان سےپھل اورسبزیاں پرڈیوٹی فری ہوگی۔معاشی استحکام میں افغانستان کی مددجاری رکھیں گے۔پھل اورسبزیوں کیلئےالگ لین بنائی جائےگی۔

ان کا کہناتھا افغان قیادت اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہیں ہونےدےگی۔طالبان قیادت پاکستان کےساتھ تجارت بڑھاناچاہتی ہے۔دنیاکےکسی ملک نےافغان حکومت کوتاحال تسلیم نہیں کیا۔بطورخیرخواہ افغان قیادت کو مشورےدیےہیں۔افغان قیادت کو دنیا کی توقعات سے آگاہ کیا۔ہم90ء کی غلطی دہرانا نہیں چاہتےتھے۔افغانستان کو آئیسولیشن میں جاتےدیکھنانہیں چاہتے۔

Hamid Karzai

Taliban

FM Shah Mehmood Qureshi

Interim Government

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div