Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'کچھ سیاسی اور صحافتی بیمار ذہنیت مل کر ملک کی اخلاقیات تباہ کررہے ہیں'

معاون خصوصی شہبازگل کہتےہیں خاتون اول کےخلاف جوالفاظ استعمال...
شائع 21 اکتوبر 2021 08:23pm
معاون خصوصی شہباز گِل- فائل فوٹو
معاون خصوصی شہباز گِل- فائل فوٹو

معاون خصوصی شہبازگل کہتےہیں خاتون اول کےخلاف جوالفاظ استعمال ہوئےاس کا مقصد ان کو گالی دینا ہے۔کچھ سیاسی اورصحافتی بیمار ذہنیت مل کر ملک کی اخلاقیات تباہ کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی شہبازگل نے کہا پچھلے 3 سے 4 ماہ سے لگاتار ایک مہم چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے لہذا اخلاقی گراوٹ کے معاملے پر بات کرنا بہت ضروری ہے۔خاتون اول پر بار بار حملہ کیا جاتا ہے اور تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم محترمہ کلثوم نواز کی ذات پر کبھی کوئی بات نہیں کی گئی۔عمران خان اچھے لگتے ہیں یا برے آپ سیاست کریں، عمران خان کے ساتھ کوئی اختلاف ہے تو تنقید کریں۔

شہبازگل نے کہا کہ خاتون اول عمران خان کی بیوی ہونے سے پہلے اس قوم کی بیٹی اور ایک ماں ہیں لہذا جب ان پر بات کی جاتی ہے تو سوچیں ان کے بچے کیا محسوس کرتےہوں گے۔خاتون اول ایک غیر سیاسی خاتون ہیں، ان کے بچے ہیں، نواسے ہیں، سوچیں ذرا آپ کی ماں کی تحقیر کی جائے تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا۔آپ کے پاس اگر ثبوت ہیں تو آپ بےشک خاتون اول کے خلاف خبر کریں، اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے کا مقصد ان کو گالی دینا ہے۔آپ بکرےکٹنے،جادو ٹونے اور پتا نہیں کیاکیا لکھتے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا آپ کے پاس ثبوت ہیں تو آپ بالکل لکھیں۔کل کو آپ کسی پر یورینیم رکھنے کا الزام لگا دیں تاہم کوئی اسکینڈل نہیں ملا تو جادو ٹونے اور سوئیوں تک پہنچ گئے ہیں۔ آپ کے والدین کو آپ پر شرم آتی ہوگی، یقیناً انہوں نے ایسی تربیت نہیں کی ہوگی۔

شہباز گل کا کہنا تھا میں حیران ہوں بی بی سی جیسے ادارے نے ان کو ایک عورت کی تحقیر کیوں کرنے دی۔جب لوگوں کی ماؤں بہنوں کو گالیاں دی جاتی ہیں تب صحافت کہاں سو رہی ہوتی ہے لہذا گالی لکھو گے تو گالی ہی جواب میں ملے گی۔

شہبازگل نے کہاکچھ سیاسی اور صحافتی بیمار ذہنیت مل کر ملک کی اخلاقیات تباہ کررہے ہیں۔معاشرے کی کچھ اخلاقیات ہوتی ہیں۔آرٹیکل لکھنے والی ایک خاتون دن میں 53 مرتبہ مریم نوازسے فون پربات کرتی ہیں۔مریم صفدر کے علاوہ نواز شریف کی ایک اور بیٹی ہیں ہمیں ان کے نام کا بھی علم نہیں۔شہباز شریف کی بھی بیٹیاں ہیں، وہ سیاست میں نہیں۔شہباز شریف کی بیٹیاں ہماری بہنیں ہیں۔وہ دربار پر جاتی ہیں یا میلاد پر، ہمیں کوئی غرض نہیں۔

pm imran khan

SAPM

shahbaz gill

First Lady

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div