Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب یورپی یونین سے تعلقات ختم کرنا ہے'

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فرانسیسی سفیرکو ملک سے نکالنے...
شائع 21 اکتوبر 2021 01:12pm

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فرانسیسی سفیرکو ملک سے نکالنے کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے یورپی یونین سے تعلقات ختم ہوجائیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اس ملک میں جمہوری سیاسی آزادی ہے، ختم نبوت کا مجھ سے بڑا کوئی سپاہی نہیں، کالعدم تحریک لبیک کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو ملک سے نہیں نکال سکتے، فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب ہے کہ ہم یورپی یونین سے باہر ہوجائیں گے، ٹی ایل پی ہو یا پی ڈی ایم، قانون کو ہاتھ میں نہ لیا تو کچھ نہیں کریں گے،اور اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔

دوسری جانب کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے جاری ہیں۔

کالعدم تنظیم نے لاہور کے چوک یتیم خانہ کے قریب دھرنا دے رکھا ہے، جبکہ لاہور میں پنجاب حکومت کی جانب سے بھی ممکنہ خراب صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے، اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کی بھاری نفری دھرنے کے چاروں اطراف موجود ہے، دھرنے کے اطراف کے علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

شیراکوٹ، نواں کوٹ، سمن آباد، گلشن راوی، اقبال ٹاؤن اور سبزہ زار کے علاقوں میں موبائل و انٹرنیٹ سروس مکمل معطل کردی گئی ہے۔ واٹر کینن گاڑیاں، اینٹی رائٹس فورس، بڑی تعداد میں گیس شیل اور سپیشل فورسز کے دستے پہنچ چکے ہیں۔

کالی کوٹھی اقبال ٹاؤن، اسکیم موڑ، سوڈی وال، نیازی اڈا اور سمن آباد موڑ سے راستوں کو خاردار تاروں اور کنٹینرز کی مدد سے سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری موقع پر موجود ہے دیگر اضلاع سے بھی نفری لاہور پنہچ چکی کسی بھی وقت گرینڈ آپریشن ہو سکتا ہے۔

Sheikh Rasheed

lahore

TLP Protest

French Ambassador

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div