Aaj TV News

BR100 4,519 Increased By ▲ 22 (0.49%)
BR30 18,277 Decreased By ▼ -62 (-0.34%)
KSE100 44,114 Increased By ▲ 178 (0.41%)
KSE30 17,034 Increased By ▲ 95 (0.56%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,284,189 303
DEATHS 28,709 5
Sindh 475,248 Cases
Punjab 442,950 Cases
Balochistan 33,479 Cases
Islamabad 107,626 Cases
KP 179,928 Cases

بختاور بھٹو نے اپنے مرحوم ماموں اور مرحوم دادا کے نام پر اپنے بیٹے کا نام رکھ دیا۔

حال ہی میں سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو اور انکے شوہر محمود چوہدری کو والدین بننے کا شرف حاصل ہوا ہے اور ان دونوں کے گھر ایک ننھے بیٹے کے ولادت ہوئی ہے ۔ اور اس حوالے سے جوڑی نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں سے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

اب بختاور بھٹو نے اپنے ننھے بیٹے کا نام بھی رکھ دیا ہے اور انہوں نے اپنے بیٹے کا نام اپنے ماموں مرحوم میر اور دادا حاکم علی زرداری کے نام پر رکھا ہے ۔

انہوں نے اپنے ننھے بیٹے کا نام میر حاکم محمود چوہدری رکھا ہے۔

اس سے پہلے اپنی آئی ڈی پر بختاور نے مداحوں کو بیٹے کی دلادت کی خوشخبری دی تھی۔ پوسٹ کے ساتھ انہوں نے بچے کی تاریخ پیدائش بھی بیان کی تھی اور سب سے اوپر الحمد اللہ رب العالمین درج تھا۔

بعدازاں انہوں نے ایک پوسٹ میں سب کا شکریہ ادا کیا تھا اورکہا تھا کہ وہ بیٹے کی پیدائش پر لوگوں کی جانب سے اس پیار اور جشن پر شکرگزار ہیں ۔

انہوں نے مزید لکھا بچے نے دس اکتوبر کو خود ہی اپنی سالگرہ کا فیصلہ کرتے ہوئے ہم سب کو بھی سرپرائز دیا ہے کیونکہ اسکی آمد آٹھ نومبر کو متوقع تھی ، تاہم ابھی یہ این آئی سی یو میں ہے اور روز صحت مند ہورہا ہے۔ آخر میں انہوں نے لوگوں سے دعاوں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔