Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے اہم اجلاس

اپوزیشن کی حکومت خلاف تحریک کے بعد پی ٹی آئی متحرک ہوگئی ہے اور...
شائع 21 اکتوبر 2021 01:20am

اپوزیشن کی حکومت خلاف تحریک کے بعد پی ٹی آئی متحرک ہوگئی ہے اور وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا ہے ۔اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی پرغورکیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا ہے اور اجلاس میں گورنرز،وزرائے اعلیٰ،وفاقی وزراء شریک ہیں۔

پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت بھی اجلاس میں شریک ہے اور اجلاس میں ملکی سیاسی اور پارلیمانی امورپر مشاورت کی جارہی ہے۔

اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک سےنمٹنےکی حکمت عملی پرغور کیا جارہا ہے اور مہنگائی میں کمی سے متعلق تجاویز پر مشاورت کی جائے گی،انتخابی اصلاحات سےمتعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔

ن لیگ مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر

دوسری جانب قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک گیر احتجاج، ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مرکز اور صوبائی سطح پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پارٹی کے چاروں صوبائی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔

پی ایم ایل (ن) نے ملک گیر احتجاج کے لیے ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو احتجاج کی کال دے دی گئی ہے۔ ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اشتراک عمل کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے بھی ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کے اعلان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی مہنگائی اور معاشی تباہی کیخلاف20 اکتوبر سے سڑکوں پرآنے کا پروگرام تشکیل دیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div