Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

دمشق: فوجی بس میں دھماکا، 13 اہل کار جاں بحق

شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی بس میں بم دھماکے سے 13 اہل کار جاں...
اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2021 11:22am
سکیورٹی فورسز دمشق میں دھماکے کی جگہ کا معائنہ کر رہی ہیں (تصویر: روئٹرز/فراس مقدیسی)
سکیورٹی فورسز دمشق میں دھماکے کی جگہ کا معائنہ کر رہی ہیں (تصویر: روئٹرز/فراس مقدیسی)

شام کے دارالحکومت دمشق میں فوجی بس میں بم دھماکے سے 13 اہل کار جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

شامی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ شامی دارالحکومت میں اس وقت پیش آیا، جب اہل کاروں سے بھری بس اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی۔

بس میں 2 دھماکا خیز ڈیوائسز لگائی گئیں تھیں، جیسے ہی بس جیسر الرائث میں پل پر پہنچی، اس میں دھماکا ہوا۔ شامی فوج کے انجینیر یونٹ نے جائے وقوعہ پر موجود تیسری دھماکا خیز ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا۔

دھماکے میں جاں بحق 13 اہل کاروں کی لاشیں اور دیگر زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

شامی سرکاری میڈیا کی جانب سے جائے وقوعہ کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

شامی فوج کی جانب سے دھماکے کو دہشت گردی قرار دیا گیا ہے۔

Syria

Blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div