Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

بھارتی آبدوز کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے...
شائع 19 اکتوبر 2021 02:07pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی آبدوز نے 16 اکتوبر کو پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی مگر پاک بحریہ نے بھارتی عزائم خاک میں ملا دیے۔

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کو پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک کر بھارتی عزائم خاک میں ملادیئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مسلسل نگرانی سے بروقت بھارتی سب میرین کا پتا لگایا، مسلسل تیسری بار پاک بحریہ کے لانگ رینج پیٹرول ائیرکرافٹ نے بھارتی سب میرین کو بروقت ٹارگٹ کرکے روکا۔

پاک بحریہ نے تیسری بار دشمن کی سب میرین کا سراغ لگا کر اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روکا، موجودہ سیکیورٹی حالات میں پاک بحریہ ہمہ وقت چوکنی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ حالیہ واقعہ بھارت کی مذموم سازشوں کا عکاس ہے۔

Pakistan Navy

Indian Submarine

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div