Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ڈالر ایک سو باہتر روپے ستتر پیسے کی بلند ترین سطح پر بند

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہاہے، آج بھی...
شائع 18 اکتوبر 2021 08:00pm
کاروبار

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہاہے، آج بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر ایک سو تیہتر روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، تاہم روپے کی قدر میں معمولی ریکوری کے بعد ڈالر ایک سو باہتر روپے ستتر پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک سو تیہتر روپے ہے۔

دوسری جانب شوکت ترین کو وزیراعظم کا مشیر خزانہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

وفاقی وزیر کے عہدے سے ہٹنے کے بعد شوکت ترین اقتصادی رابطہ کمیٹی اور ایکنک سمیت دیگر کمیٹیوں کی سربراہی نہیں کرسکتے جبکہ کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے بھی انہیں وزیراعظم کی خصوصی اجازت درکار ہوگی۔

آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت غیر منتخب شخص 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے تاہم کابینہ میں رہنے کے لیے غیرمنتخب شخص کو سینیٹر یا قومی اسمبلی کا رکن بننا ضروری ہے بصورت دیگر 6 ماہ بعد وہ کابینہ میں نہیں رہے گا۔

اس سے قبل حفیظ شیخ بھی غیرمنتخب وزیر خزانہ تھے جنہیں سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

حفیظ شیخ کی 6 ماہ کی مدت 9 جون کو بطور وزیر خزانہ ختم ہونی تھی اور سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی سے شکست کے بعد ان کا عہدے پر رہنا ناممکن ہوگیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div