Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اورامریکی ناظم الامورکے درمیان ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی ناظم الاموراینجلا...
شائع 18 اکتوبر 2021 05:27pm

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی ناظم الاموراینجلا ایگلرنے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، افغان سیکیورٹی صورتحال اورباہمی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکی ناظم الاموراینجلا ایگلرنے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورسمیت افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال اورمختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے اس موقع پرکہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مستحکم روایتی باہمی رابطوں کا خواہاں ہے۔پاکستان امریکا کے ساتھ دیرپا اورمستحکم تعلقات کا خواہش مند ہے۔

آرمی چیف نےمزید کہاکہ افغانستان میں انسانی بحران کے بچاؤ کےلئے عالمی برادری اپنا کردارادا کرے۔افغان عوام کی معاشی بہتری کےلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

امریکی ناظم الامورنے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کےلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔

انہوں نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کےلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

COAS

General Qamar Javed Bajwa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div