Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

وزیراعظم کا آئندہ ہفتے دورہ سعودی عرب کا امکان

وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتےکے دوران دورہ سعودی عرب کا ...
شائع 17 اکتوبر 2021 09:38pm

وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتےکے دوران دورہ سعودی عرب کا امکان ہے۔وزیراعظم متوقع طورپر 24اکتوبر کومڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو ایونٹ میں شرکت کےلئے دورے پرجائیں گے۔مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سربراہ کانفرنس 25 اکتوبرکوریاض میں منعقد ہوگی۔کانفرنس میں ماحولیاتی اموراوراقدامات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے کے دوران دورہ سعودی عرب کا امکان ہے۔

وزیراعظم متوقع طورپر24اکتوبرکو دورے پرجائیں گے۔وزیراعظم کومڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

وزیراعظم کوسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔

سعودی ولی عہد کی طرف سے دورے کی دعوت سعودی سفیرنے وزیراعظم کو پہنچائی تھی۔مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سربراہ کانفرنس 25 اکتوبر کوریاض میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس میں ماحولیاتی اموراوراقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

pm imran khan

Saudi Arabia

Crown Prince

MBS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div