Aaj TV News

BR100 4,479 Increased By ▲ 81 (1.84%)
BR30 17,507 Increased By ▲ 515 (3.03%)
KSE100 43,851 Increased By ▲ 570 (1.32%)
KSE30 17,048 Increased By ▲ 271 (1.61%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,287,393 232
DEATHS 28,784 7
Sindh 476,958 Cases
Punjab 443,560 Cases
Balochistan 33,509 Cases
Islamabad 107,960 Cases
KP 180,412 Cases

امریکا نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اگست میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضے کی پیشکش کی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تمام 10 افراد معصوم افغان شہری تھے، ان کا داعش سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق کابل ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے 10 افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کے لیے تیار ہیں اور امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ ملکر اس معاملے پر بھی کام کر رہے ہیں کہ اگر متاثرین کے اہلخانہ امریکا منتقل ہونا چاہیں تو انہیں منتقل کیا جائے۔

یاد رہے کہ امریکا نے کابل میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں داعش خراسان کے دہشتگرد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا تاہم بعدازاں یہ بات سامنے آئی تھی کہ حملے میں کوئی دہشت گرد ہلاک نہیں ہوا بلکہ مرنے والے تمام افراد عام افغان شہری تھے جس میں بچے بھی شامل تھے۔

امریکا نے حقائق سامنے آنے کے بعد ڈرون حملے میں معصوم افراد کی ہلاکت پر معذرت کرتے ہوئے اسے افسوسناک غلطی قرار دیا تھا۔