Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

حکومت نے گھی کی قیمتوں میں 109روپے فی کلو تک کا اضافہ کردیا

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں فی کلو 40 سے...
شائع 16 اکتوبر 2021 08:46am
کاروبار

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں فی کلو 40 سے 109 روپے جبکہ 10 لیٹر کے کین پر 1090 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان برپا کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جب کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملنے والے ڈالڈا گھی کی فی کلو قیمت میں 109 روپے اور 10 لیٹر کین میں 1090 روپے کا ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈالڈا گھی کا 10 لیٹر کا کین 2500 روپے سے بڑھ کر 3590 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھا کر 3360 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 لیٹر پلانٹا کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ من پسند کوکنگ آئل کی قیمت 465 روپے تک بڑھا دی گئی ہے، جس کے بعد من پسند 5 لیٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے ہوگئی ہے۔

utility stores

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div