Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

بجلی کی قیمتوں میں گزشتہ تین سال میں چالیس فیصد اضافہ،رپورٹ

رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت نے گزشتہ تین سال میں بجلی کی قیمت...
شائع 15 اکتوبر 2021 11:22pm
کاروبار

رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت نے گزشتہ تین سال میں بجلی کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ کیا، حکومت نےاکتوبرکوستم گربنادیا،ایک نہیں ، دونہیں بلکہ تین باربجلی کے زوردارجھٹکے لگائے ۔

رواں ماہ کے پہلے 15 روزمیں مختلف مد میں بجلی کی قیموں میں اضافہ کردیا ، موجودہ حکومت نے گزشتہ تین سال میں 40 فیصد اضافہ کیا ۔

چاراکتوبرکوپہلی بارنوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ، بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 65 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا جبکہ یہ اضافہ سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، جس کے بعد فی یونٹ قیمت 16.44سےبڑھ کر18.16روپے ہوگئی۔

8اکتوبر کو عوام کیلئے چار روز بعد پھربری خبر سنائی اور بجلی 1روپیہ 95پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

اس بار بھی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافہ ہوا ،دوبار اضافے سے صارفین پر120 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑا یہی نہیں بلکہ 2018 میں 11روپے فی یونٹ کی قیمت کو 19 روپے 84 پیسے فی یونٹ تک پہنچا دیا۔

ماہرین کہتے ہیں قیمتوں میں اضافےابھی اوربھی ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div