Aaj TV News

BR100 4,671 Increased By ▲ 6 (0.13%)
BR30 18,834 Increased By ▲ 160 (0.86%)
KSE100 45,369 Increased By ▲ 297 (0.66%)
KSE30 17,576 Increased By ▲ 146 (0.84%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,285,631 377
DEATHS 28,745 8
Sindh 476,017 Cases
Punjab 443,240 Cases
Balochistan 33,488 Cases
Islamabad 107,765 Cases
KP 180,146 Cases

راولپنڈی :شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسزنے آپریشن کرکے ایک دہشت گرد کوہلاک کردیا جبکہ اسلحہ اورگولہ بارود برآمدکرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقےمیرعلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرسیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانےکو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردکے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا گیا تاہم علاقے کو کلیئر کرنے کیلئے سیکیورٹی فورس کا آپریشن جاری ہے۔