Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

واٹس ایپ کی چیٹ "ری اسٹور" کرنے کا متبادل اور کارآمد طریقہ

واٹس ایپ اگر اَن انسٹال ہو جائے تو ہمیں سب سے زیادہ فکر اس میں...
شائع 12 اکتوبر 2021 10:00am
سائنس

واٹس ایپ اگر اَن انسٹال ہو جائے تو ہمیں سب سے زیادہ فکر اس میں موجود ڈیٹا اور چیٹس کی ہوتی ہے کہ کہیں وہ بھی نہ اُڑ جائیں۔ مصیبت تب ہوتی ہے جب گوگل ڈرائیو میں بھی بیک اپ نہ بنا ہو۔

لیکن اب ٹیلی کمیونیکیشن کے ماہرین نے واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کو درپیش دیرینہ مسلئے کا کارآمد متبادل حل پیش کردیا ہے۔

واٹس ایپ صارفین کو سب سے بڑا مسئلہ اس صورت میں پیش آتا ہے جب وہ اپنی بیک اپ کی گئی چیٹ ہسٹری کو ری اسٹور کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ری اسٹور 100 فیصد ظاہر کرنے کے بعد بھی ایپلی کیشن ہینگ ہوجاتی ہے اور نتیجے میں آپ کو اپنی چیٹ ہسٹری سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اس خرابی کا حل پیش نہیں کیا جاسکا ہے۔ اس خامی کی وجہ سے استعمال کرنے والوں کے پاس بیک اپ ری اسٹور کو ترک کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہتا اور اس کے نتیجے میں اسے ساری چیٹ ہسٹری سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں۔

یہاں ہم آپ کو واٹس ایپ کے اس اہم اور دیرینہ مسئلے کا متبادل حل بتا رہے ہیں، ملاحظہ کیجئے۔

سب سے پہلے اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو گوگل ڈرائیو سے ان لنک کریں۔ اس کے لیے https://drive.google.com پر جا کر اپنے گوگل اکاؤنٹ کو لاگ ان کریں، پھر Settings کو اوپن کریں، Manage Apps پر جائیں، واٹس ایپ میسنجر پر کلک کریں، آپشن پر جا کر پرDisconnect from Drive پر کلک کریں۔

اس کے بعد واٹس ایپ کو ان انسٹال کریں۔

پھر فائل مینیجر کو استعمال کرتے ہوئے "/user/Android/Media/com.whatsapp/WhatsApp/Databases" سے سب سے آخر میں Save کی گئی ڈیٹا بیس فائل کو منتخب کریں اور اس کو ری نیم ( دوبارہ نام دینا ) "msgstore.db" کرکے crypt. ایکسٹینشن کو جوں کا توں رہنے دیں۔ مثال کے طور پر ایکٹینشن ".crypt12" ہے تو پھر ڈیٹا بیس فائل کا نیا نام "msgstore.db.crypt12" ہونا چاہیے۔ اگر یہ پاتھ موجود نہ ہو تو "WhatsApp/Databases" یا پھر "/user/WhatsApp/Databases" کے ساتھ کوشش کریں۔

اس کے بعد واٹس ایپ کو دوبارہ انسٹال کریں اور اکاؤنٹ سے منسلک نمبر کو استعمال کرتے ہوئے لاگ ان کریں۔ لاگ ان کرنے کے بعد واٹس ایپ گوگل ڈرائیو سے بیک اپ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا، لیکن واٹس ایپ کے ڈرائیو سے ان لنک ہونے کی وجہ سے وہ بیک اپ تلاش نہیں کرسکے گا۔ جی ڈرائیو سے بیک اپ میں ناکامی کے بعد واٹس ایپ پہلے سے ری نیم کیے گئے لوکل بیک اپ کو منتخب کرکے کام یابی سے بیک اپ ری اسٹور کردے گا۔

چیٹ ہسٹری کو ری اسٹور کرنے کے بعد آپ اپنے واٹس ایپ کو دوبارہ گوگل اکاؤنٹ سے لنک کر سکتے ہیں۔

WhatsApp

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div