Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیر

ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیرہوگئی، سکیٹ...
شائع 11 اکتوبر 2021 11:55pm

ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیرہوگئی، سکیٹ شوٹنگ اور مکس مقابلوں میں فرانس، روس اور پاکستان کی ٹیموں نے میڈلز حاصل کئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 53 ویں ورلڈ ملٹری شوٹنگ چیمپئن شپ لاہور گریژن میں اختتام پذیر ہوگئی۔

سکیٹ شوٹنگ کے خواتین مقابلے میں فرانس کی الناستاسیو نے گولڈ جیت لیا۔

روس کی وارنٹ آفیسر انستاسیہ نے سلور میڈل جبکہ پاک فوج کی لیفٹیننٹ کومل شہزادی نے برونز میڈل حاصل کیا، سکیٹ شوٹنگ مردوں کے مقابلے میں پاکستان کے میرین آصف محمود نے گولڈ میڈل، پیٹی آفیسر وحید عالم نے چاندی اور میرین ذیشان نے برونز میڈل حاصل کیا۔

مکس کیٹگری میں روس کے میجر السکئی سکوروگوٹف اور وارنٹ آفیسر انستاسیہ نے گولڈ میڈل جبکہ پاکستان کے لیڈنگ میرین آصف محمود اور لیفٹیننٹ کومل شہزادی نے سلور اور میرین ذیشان اور کیپٹن نرینہ کوثر نے برونز میڈل حاصل کیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div