Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
12 Shawwal 1445  

ڈاکٹر قدیر کا انتقال،ماہرہ کا افسوس، سوشل صارفین نے دیر کا جتلانا شروع کردیا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر ایک روز سے اظہار افسوس کا...
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2021 11:35pm

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر ایک روز دیر سے اظہار افسوس کا ٹوئیٹ کرنے پرماہرہ خان کو سوشل صارفین نے انکو دیر کا جتلانا شروع کردیا۔

گزشتہ روز معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد آج ماہرہ خان نے بھی انکے انتقال پر اظہار افسوس کیا تو ٹوئیٹر صارفین نے انہیں طنزیہ طور پر ایک روز تاخیر کا جتلانا شروع کردیا۔

تو ایک صارف نے لکھا کہ اب پتہ چلا جبکہ ایکا اور نے کہا کہ اتنی جلدی ٹوئیٹ کیوں کیا؟

شوبز اسٹار ماہرہ خان نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے۔ اپنے ٹوئیٹ میں ماہرہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

ٹوئیٹ میں انہوں نے مرحوم عبدالقدیر خان کو ملک کیلئے خدمت پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اللہ تعالی آپ کی مغفرت فرمائے ، آمین۔

اپنے ٹوئیٹ کیساتھ انہوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

ٹوئیٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ذکی نامی ایک صارف نے لکھا کہ آپ نے دیر کردی، عظیم ڈاکٹر قدیر خان گزشتہ روز انتقال کرچکے ہیں۔

ایک طارق خان نامی صارف نے لکھا کہ آپ نے دیر کردی۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'دیر آید درست آید'

جبکہ دیگر کئی صارفین بھی ان کو دیر کا جتاتے ہوئے ہی نظر آئے۔۔۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div