Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

تاتارستان میں طیارہ گر گیا،16 افراد ہلاک

روس کے علاقے تاتارستان میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 16 ...
اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2021 08:24pm

روس کے علاقے تاتارستان میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ایل۔ 140 طیارے میں 23 کے قریب افراد سوار تھے۔

حادثے کے وقت طیارے میں 2 پائلٹ اور 21 اسکائی ڈائیورز موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق طیارہ حادثے میں 16 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ 7 افراد زخمی ہیں۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Plane Crash

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div