Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

انخلا کے بعد طالبان کی امریکی وفد سے پہلی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پر

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی امریکی وفد...
شائع 10 اکتوبر 2021 08:23am

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی امریکی وفد سے پہلی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی منظر عام پر آگئی ہے، ملاقات میں کابل اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور پر اتفاق ہوا ہے.

قطری خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان سے غیر ملکی انخلا کے بعد طالبان اور امریکی وفد کے درمیان دوحہ میں پہلی ملاقات ہوئی ہے، قطری خبر ایجنسی نے نائب افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ افغان وفد نے امریکا سے افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی امریکی قیادت سے ملاقات میں انسانی امداد اور امریکا سے طے پانے والے دوحہ معاہدے کی پاسداری پر بھی بات چیت ہوئی، افغان طالبان نے امریکا کو افغانستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے اور اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنے کا مطالبہ کیا۔

امریکی سفارتکار نے افغان عوام کے لیے کورونا ویکسین کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے آئندہ بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ افغانستان سے انخلا کے بعد امریکا اور طالبان کے درمیان پہلی بار مذاکرات قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوگئے۔

گزشتہ روز طالبان وفد افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں دوحہ روانہ ہوا تھا۔

doha

US

meeting

afghan taliban

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div