Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ایک مرتبہ پھر متاثر

فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ایک مرتبہ پھر متاثر ہوگئی ہیں جس ...
شائع 09 اکتوبر 2021 01:16pm
سائنس

فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ایک مرتبہ پھر متاثر ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی سروسز چند روز قبل بھی متاثر ہوئی تھیں۔ اس طرح ایک ہفتے کے دوران فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز دوسری مرتبہ متاثر ہوئی ہیں۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے بھی "ٹوئٹر" پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ کچھ صارفین کو ہماری ایپس تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے۔

بیان میں فیس بک انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ بھی ہیں۔

پاکستان میں تاحال فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کے دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک،واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز 7 گھنٹوں تک متاثر رہی تھیں جس کی وجہ سے صارفین کو انتہائی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جبکہ فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہونے کے بعد امریکی اسٹاک ایکسچینج میں فیس بک کے شیئرز (حصص) کی قیمت 5.7 فیصد گر گئی تھے۔

امریکی اسٹاک ایکسچینج میں فیس بک کے شیئرز کی قیمت 5.7 فیصد تک گری جس کی وجہ سے اسے تقریباً 6 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے سروس متاثر ہونے پر صارفین سے اس وقت بھی معذرت کی گئی۔

دوسری جانب پرائیویسی افئیرز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیس بک کے ڈیڑھ ارب صارفین کا ڈیٹا فروخت کے لیے ہیکرز فورم پر پیش کردیا گیا ہے۔

نشریاتی ادارے کے مطابق جو ڈیٹا فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اس میں صارفین کے فون نمبرز، ای میل، لوکیشن اور یوزر آئی ڈیز بھی شامل ہیں۔

روسی ادارے کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کی کسی اور ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

فیس بک

Instagram

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div