Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اداروں کیخلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے، شیخ رشید

راولپنڈی :وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کیخلاف...
شائع 08 اکتوبر 2021 11:52am

راولپنڈی :وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اداروں کیخلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے، الیکشن کے قریب ن لیگ کی نئی صف بندی ہوگی، پاکستانی سیاست کیلئے 120دن اہم ہیں، پاکستان بڑے حساس اور پیچیدہ وقت سے گزر رہا ہے، سیاستدان مغرب کی طرف دیکھ رہے ہیں، سیاست مشرق سے طلوع ہو رہی ہے، یہ وقت پگڑیاں اچھالنے کا نہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں نئے تعمیر شدہ پوسٹ گریجویٹ بلاک کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی پہلےنمبر پرہے،یہاں کوئی بچی زمین پر بیٹھ کر نہیں پڑھتی،راولپنڈی میںقبضہ مافیاسےزمین واگزار کراکےکالج بنوائے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا راولپنڈی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا کیونکہ یہاں کی بیٹی پڑھی لکھی ہے، راولپنڈی شہر میں ایک رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے سی ایس ایس کیا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے کا دسمبر میں افتتاح کرنے جا رہے ہیں، نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کے بعد سیاست کو خیر باد کہیں گے اور کسی اور کو موقع دیں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کلا دف زبان استعمال کرنے والے اور جو حکومت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ سب منہ کے بل گریں گے، الیکشن کے قریب مسلم لیگ نون میں نئی صف بندی ہو گی، میں اب نون لیگ کو 2 کے بجائے 3 گروپوں میں تقسیم دیکھ رہا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ 22 اکتوبر سے سیاست میں تیزی آئے گی،پاکستانی سیاست کے 120 دن اہم ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال میں سروخرو ہوں گے،عمران خان کی قیادت میں ان شاء اللّٰہ تبدیلی لے کر آئیں گے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے مزید کہا کہ الیکشن میں 22ماہ رہتے ہیں،ملک الیکشن کی طرف جارہاہے،وزیرِ اعظم عمران خان بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابات میں جائیں گے،عمران خان کی قیادت میں آئندہ الیکشن بھی جیتیں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ وہ سیاستدان نہیں جو کہوں مہنگائی نہیں ہے،عمران خان کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پا لیں گے، وزیرِ اعظم نے کورونا کی وباء کو بہتر طریقے سے ہینڈل کیا۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے مزید نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان افغانستان کو بھی بہتر طریقے سے ہینڈل کریں گے، طور خم بارڈر کھلا ہے، چمن بارڈر کو ٹھیک کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑے حساس اور پیچیدہ وقت سے گزر رہا ہے،سیاستدان مغرب کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن سیاست مشرق سے طلوع ہو رہی ہے،یہ وقت پگڑیاں اچھالنے کا نہیں۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

rawalpndi

pm imrankhan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div