Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان،برطانیہ کیساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے: صدر

صدر مملکت عارف علوی کہتے ہیں پاکستان برطانیہ کے ساتھ تمام شعبوں...
شائع 07 اکتوبر 2021 09:36pm

صدر مملکت عارف علوی کہتے ہیں پاکستان برطانیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں لارڈ واجد خان سے ملاقات میں صدر نے گزشتہ 20 سال کے دوران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیاں اجاگر کیں۔

افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا پاکستان نے افغانستان سے انسانی ہمدردی بنیاد پر مدد اور تعاون کیا اور 12 ہزارسےزائد افغان اور غیر ملکی باشندوں کے وہاں سے انخلاء میں سہولت فراہم کی۔

انہوں نے کہا پاکستان گزشتہ چار عشروں سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے اور اس نے افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھانے پر لارڈ واجد کی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کی طرف سے نہتے عوام کے خلاف جاری ظلم وتشدد اور دہشتگردی کا نوٹس لے اور ہٹ دھرمی اور متکبرانہ طرز عمل پر بھارت کا احتساب کرے۔

ریڈیو پاکستان

President Arif Alvi

IOJK

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div