Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 39 اموات، 1,212 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 39 افراد...
شائع 06 اکتوبر 2021 09:27am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 39 افراد جان سے گئے جبکہ 1,212 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 27,986 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,253,868 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,212 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار 868 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 61 ہزار 258 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار 139 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں1 لاکھ 75 ہزار 012، اسلام آباد میں ایک لاکھ 05 ہزار 839، بلوچستان میں 33 ہزار 004 ، گلگت بلتستان میں 10ہزار 338 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 278 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر4 کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 986 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ خیبر پختو نخوا میں 15اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 14،سندھ میں 9اوراسلام آبادمیں ایک مریض کورونا کے باعث انتقال کرگیا۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,724 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7451، خیبرپختونخوا میں 5608، اسلام آباد میں930، بلوچستان میں 349اور گلگت بلتستان میں 186اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 738 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 44 ہزار 828 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 3,079 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.60 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,171افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ81 ہزار 054 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46ہزار477کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1212 افراد میں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 685 ہزار 529 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div