Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وزیرداخلہ شیخ رشید کا جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بنانے والوں کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ...
شائع 04 اکتوبر 2021 03:04pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ بنانے والوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا اور کہا کہ پاکستان کونقصان پہنچانےوالوں سےبات نہیں ہوگی،جوآئین اورقانون کومانےگاصرف اس سےمذاکرات ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو اختیار دیا ہے جو لوگ ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں ان کو گرفتار کریں، ایف آئی اے نے کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آبادمیں ایگل فورس بنائی اور ناکے ختم کئےگئے، پولیس نفری میں ایک ہزار اہلکار بھرتی کررہے ہیں، اسلام آباد پولیس کے پاس اب تک لوکیٹر ہی نہیں تھا، 12ڈرونز کے ذریعے ایئرپیٹرولنگ سسٹم لارہےہیں، شناختی کارڈز کا 10 سال کاگند صاف کردیں گے، جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں ملوث افراد کالش ف کارروائی کریں گے ،بائیو میٹرک پالیسی کو تبدیل کررہےہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ جعلی شناختی کارڈبنانےوالوں کیخلاف کارروائی جاری ہے،دور دارزعلاقوں میں شناختی کارڈکی سہولت دیں گے،10ہزار فیس ادا کرکے ایک روزمیں پاسپورٹ مل جائے گا،نادرامیں 136افسران کومعطل کیا گیا ہے، ایک سے زائد پاسپورٹ اورشناختی کارڈزرکھنےوالوں کیلئےایمنسٹی کابینہ کوبھیجی ہے،عید میلادالنبیﷺپر قیدیوں کی 90دن کی چھٹی کیلئے کابینہ کو کہا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ 15 اگست سے اب تک 20 ہزار لوگ افغانستان سے پاکستان آئے ہیں جبکہ 6ہزار گئے ہیں ، چمن بارڈر پر آئی بی ایم ایس کے 6ٹرمینل فراہم کردیئے ہیں، ہم نے طورخم اور چمن پر بھی نادرا کی گاڑیاں کھڑی کی ہوئی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ پنڈورالیکس سےکیانکلا ؟،پنڈورالیکس ٹائیں ٹائیں فش ہوگیا ،پنڈورالیکس کھودا پہاڑ نکلا چوہا ہے ،عمران خان نےبیان دے کرسب کے منہ بندکردیئےہیں،پنڈورالیکس میں شامل تمام700 افرادکی تحقیقات ہوں گی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے حالات حساس ہیں،بہتری چاہتےہیں،افغانستان کیلئے آن لائن ویزا جاری کررہےہیں،8ڈالر فیس تھی اس کو بھی ختم کرنے جارہے ہیں،افغانستان سے آنے والوں کیلئے 3ہفتوں تک آن لائن کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے،وزیراعظم نے کہا جو لوگ ہتھیار پھینکیں گے، پاکستان کے آئین کو مانیں گے، ان کے ساتھ بات ہوگی ، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، جو لوگ افغانستان جانا چاہتے ہیں اور چالیس سال سے بیٹھے ہوئے ہیں وہ بغیر فیس جاسکتے ہیں۔

دنیا طالبان حکومت کو وقت اور وسائل مہیا کرے، حالات بہتر ہوجائیں گے،وزیرداخلہ

دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ دنیا طالبان حکومت کو وقت اور وسائل مہیا کرے، حالات بہتر ہوجائیں گے۔

کراچی میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ممتاز عالم دین اور صدر وفاق المدارس مفتی تقی عثمانی سے دارالعلوم کورنگی میں ملاقات کی،ملاقات میں مدارس اور نظام تعلیم سمیت افغانستان کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مساجد اور مدارس اسلام کے مینار ہیں، اسلام کی تبلیغ میں مدارس کا کردار بہت اہم ہے۔

شیخ رشید نے مزیدکہا کہ حکومت مدارس کی دینی خدمات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اس موقع پر مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر حکومت پاکستان کا مؤقف درست ہے۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div