Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ملک میں کورونا کے وار کم ہونے لگے، آج مزید 27 اموات، 1,490 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے،24گھنٹے کے...
شائع 04 اکتوبر 2021 09:15am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے،24گھنٹے کے دوران مزید 27 افراد جان سے گئے جبکہ 1,490 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 27,893 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,251,348 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,490 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ51 ہزار 348 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 111ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 33 ہزار 286 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 74 ہزار 671، اسلام آباد میں ایک لاکھ 05 ہزار 733، بلوچستان میں 32 ہزار981، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 332 اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے34ہزار234 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 27 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 893 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب میں 13 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں 9، سندھ اور گلگت بلتستان میں 2،2 اوراسلام آبادمیں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,685افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7427، خیبرپختونخوا میں 5580، اسلام آباد میں928، بلوچستان میں 349 اور گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 738 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 42 ہزار 206 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 3,407 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.84 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,760 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 77 ہزار 249 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 52 ہزار 415 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1490 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 590 ہزار 145افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 3 ہزار 604 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 431 مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div