Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'رواں سال حج اخراجات میں اضافہ نہیں کیا جائے گا'

وفاقی وزیر مذہبی اور اقلیتی امور نورالحق قادری نے عازمین حج و...
شائع 03 اکتوبر 2021 08:25pm

وفاقی وزیر مذہبی اور اقلیتی امور نورالحق قادری نے عازمین حج و عمر کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس سال حج اور عمرے کے اخراجات میں اضافہ نہیں کرے گی۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے حج و عمرہ کا مقدس فریضہ بھی متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال لوگوں کو حج اور عمرہ کرنے کی اجازت مل جائے گی کیونکہ کورونا وائرس کی صورتحال اب قابو میں ہے۔حکومت اس معاملے پر سعودی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ریڈیو پاکستان

Noorul Haq Qadri

Hajj

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div