Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

موسم کی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر کراچی میں آج عام تعطیل کا اعلان

کراچی: موسم کی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر کراچی میں آج عام تعطیل...
شائع 01 اکتوبر 2021 09:43am

کراچی: موسم کی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر کراچی میں آج عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

کمشنرکراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لازمی سروسز اور ایمرجنسی خدمات انجام دینے والے سرکاری ادارے کھلے رہیں گےتاہم ایمرجنسی سروس کے علاوہ تمام سرکاری دفاتر،تعلیمی ادارے اور کاروبار بند رہےگا۔

اس کے علاوہ جامعہ کراچی نےآج ہونےوالےتمام امتحانات بھی منسوخ کردیئے ہیں۔

ناظم امتحانات ڈاکٹرظفر کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا جبکہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں آج تمام تعلیمی ادارے بندرکھنےکا اعلان کردیا۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ کے مطابق موسم کی صورت حال اور تیزبارش کے پیش نظر آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

karachi

emergency

sea storm

cyclone gulab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div