Aaj News

'وزیراعظم عمران خان کو عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہے'

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کو...
شائع 30 ستمبر 2021 10:28pm

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان کو عوام کا بھرپوراعتماد حاصل ہے.

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری فواد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو عوام کا بھرپوراعتماد حاصل ہے۔سمجھ نہیں آتی کہ ن لیگ والوں کو سی پیک منصوبوں کے حوالے سے کیا مسئلہ ہے۔کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان سی پیک منصوبوں کو آگےبڑھارہے ہیں۔ن لیگ اپنی ذاتی سیاست کےلےم اور کاروبارِ کےلئے ملکی دشمنی پر اترے ہوئے ہیں۔

قبل ازیں وفاقی وزیر فوادچوہدری کا ڈاکٹرنعمان نیاز کی کتاب کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں کہنا تھا احسن اقبال پہلے فیصلہ کرلیں کہ مسلم لیگ کو چلا کون رہا ہے؟یہ بات سمجھ سےبالا ہے کہ ن لیگ اپنی کرپشن سے چین کو کیوں جوڑنا چاہتی ہے۔ یہ اپنی کرپشن سے فوج اور چین کو اس لئے جوڑنا چاہتے ہیں کہ شاید یہ اس طرح بچ جائیں گے۔ یہ کرپشن کر کے باقی اداروں اور ملکوں کے پیچھے چھپنا چاہتے ہیں۔

وزیرمملکت برائےاطلاعات فرخ حبیب کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا ڈاکٹر نعمان نیاز کو ہر کھلاڑی کے بیک گراؤنڈ کا علم ہے۔ ڈاکٹر صاحب کرکٹ تاریخ کا انسائکلوپیڈیا ہیں۔ اس کتاب کی لانچنگ پر ڈاکٹر نعمان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

fawad chaudhry

Federal Information Minister

Comments are closed on this story.

مقبول ترین