Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 39 اموات، 1,742 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24گھنٹے کے دوران مزید39افراد...
شائع 30 ستمبر 2021 09:06am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 39 افراد جان سے گئے جبکہ 1,742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 27,729 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,245,127 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,742 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 45 ہزار 127 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 458 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ31 ہزار 092 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 73 ہزار 796، اسلام آباد میں ایک لاکھ 05 ہزار 417، بلوچستان میں 32 ہزار 916، گلگت بلتستان میں 10ہزار 321 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 127 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر6 کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 729 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے پنجاب میں زیادہ میں 22 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں 12، سندھ میں03، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ،ایک مریض کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگیا۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,617 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7382، خیبرپختونخوا میں 5537، اسلام آباد میں923، بلوچستان میں 348 اور گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 738ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ47 ہزار 832 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 3,768 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.30 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 2,377 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 69ہزار566 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 52ہزار635کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1742 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 19 لاکھ 386 ہزار 106 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 4 ہزار 154 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 462مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں،اس وقت سب سے زیادہ ملتان میں 84 فیصد وینٹی لیٹرز اور سرگودھا میں 47 فیصد اکسیجن بیڈ پر کورونا مریض موجود ہیں ۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div