Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

دورہ پاکستان کی منسوخی پر انگلینڈ کے سابق کرکٹر اپنے بورڈ سے ناراض

لندن:سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر نے انگلینڈ کی جانب سے دورہ...
شائع 29 ستمبر 2021 10:07am

لندن:سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسر نے انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر اپنے بورڈ سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

مونٹی پنیسر نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس اپنی سوچ سے باہر نکل کر پاکستان کا دورہ کرنے کا موقع تھا، انگلش کرکٹ بورڈ دنیا کو یہ بتانے میں کردار ادا کرسکتا تھا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ملک ہے لیکن یوں لگتا ہے کہ ای سی بی نے خوف میں یہ فیصلہ کیا۔

سابق انگلش کرکٹر نے کہا کہ دورہ منسوخ کرنے سے پہلے ای سی بی کو سوچنا چاہیئے تھا کہ پاکستان نے ہمارے لئے کیا کیا، دورہ پاکستان انگلش ٹیم کے پاس ورلڈکپ کی تیاریوں کا بہترین موقع تھا جبکہ دورے کی منسوخی سے اب انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے ناک آؤٹ راؤنڈ کھیلنےکا موقع بھی مل جائے گا۔

مونٹی پنیسر کا مزیدکہنا تھا کہ زندگی چلتی رہتی ہے، اہم یہ ہے کہ آپ دوسروں کیلئے کیا کرتے ہیں، امید ہے انگلش ٹیم اگلے سال پاکستان کا دورہ پلان کے مطابق کرے گی۔

london

PAKVsEng

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div